ڈی پی او جہلم کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد، سٹی سرکل کی میٹنگ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس کی شرکت، بعد ازاں ڈی پی او جہلم کی صدر سرکل سے کرائم میٹنگ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز تھانہ صدر،کالا گوجراں ،دینہ ، چوٹالہ اور منگلا کینٹ و انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی میٹنگ میں شریک، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں، ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات دیں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے اور رپورٹ ہائے 173 ض ف کی عدالتہائے تک بر وقت ترسیل یقینی بنائی جائے، خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایسے جرائم پر زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر عمل درآمد ضروری ہے، اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سپر وائزری افسران جواب دہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کے علاقہ جات میں کرائم کنٹرول کے لئے موثر گشت یقینی بنائیں، تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔