Live Updates

iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان

-21 اپریل کو ضمنی انتخابات میں باجوڑ میں پی ٹی ائی کلین سویپ کریگی ‘ رہنماء پی ٹی آئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:25

ٹ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی تھی اب بھی عوام کی خدمت کے لیے میدان میں ہیں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں باجوڑ میں پی ٹی ائی کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار گل ظفر خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار گلداد خان نے پہلے بھی علاقے کی خدمت کی تھی اور اب بھی خدمت کے جذبے سے سرشار میدان میں اترے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی گل ظفر خان اور گلداد خان کو علاقے کی ذمہ داری بابا جی سونپی تھی اور اس بار بھی علاقے میں جی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے گلداد خان کو چنا ہے ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں علاقے کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب ان تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام میں ہی رہنا ہے اور عوامی خدمت کا جذبہ پاکستان تحریک انصاف کہ ہر کارکن کے خون میں رچا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ بھر میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور عوامی خدمت کو اپنا کام سمجھا ہے اس بار بھی علاقے کے عوام میں پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات