جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن

جمعہ 19 اپریل 2024 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوئی،ترجمان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں،امیر جماعت اسلامی کی حلف برداری کی تقریب میں سراج الحق،لیاقت بلوچ،امیر العظیم،جماعت اسلامی کی مرکزی،صوبائی،ضلعی قیادت سمیت ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،حلف برداری تقریب کے بعد نو منتخب امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی83 سال سے ایک عظیم جدوجہد اورقرآن و سنت کے مطابق اسلام کی خدمت کر رہی ہے،یہ تحریک ایک عالمگیری اسلامی تحریک اور مولانا مودودی کے بتائے ہوئے راستے پر آج بھی گامزن ہے،ہم جمہور کی طاقت سے ہی جمہوریت میں آنا چاہتے ہیں،سراج الحق نے بھرپور طریقے سے اس تحریک کو چلایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پاکستان کی حفاظت مسجد کی طرح کی ہے،اگر پاکستان پر کوئی برا وقت آیا تو جماعت اسلامی کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت مسجد کی طرح کرے گا،ہم دینی جماعت ہیں ،گروہ نہیں ،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔