ملکی معیشت آ خر کب تک آئی ایم ایف کی محتاج رہے گی‘ فرخ جاوید مون

ملک کو تر قی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کر پشن اور بدعنوانی کا خا تمہ حکومت کی تر جیح ہونی چاہیے

جمعہ 19 اپریل 2024 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ ملکی معیشت آ خر کب تک آئی ایم ایف کی محتاج رہے گی،آئی ایم ایف سے قرض کے حصول پرشادیانے بجانے،خوشیاں وجشن منانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں،ملک کو تر قی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کر پشن اور بدعنوانی کا خا تمہ حکومت کی تر جیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ آخر ملک میں منتخب نمائندوں کی بجائے آئی ایم ایف ومقتدرقوتوں کی حکمرانی کب تک چلے گی موجودہ حکمرانوں کے بچے اوران کی جائیدادومفادات بیرون ملک ہیں ان کاقوم کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں،بدقسمتی سے موجودہ حکومت کا ہرمعاہدہ قومی مفادکی بجائے بیرونی آقائوں کوخوش کرنے اورذاتی مفادات ومراعات کا حصول ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے نجات دہندہ ہیں ، جھوٹے مقدمات میں قوم کی امید کو جیل میں ڈال کر اور پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین کر جو حکومت مسلط کی گئی جو عوام کی نمائندہ حکومت نہیںہے۔