شہید ہونےوالے کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 کسٹم اہلکار افتخارعالم اورشہاب علی کی نماز جنازہ کسٹم ہاؤس پشاور میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنر کے پی کے غلام علی ،آئی جی پولیس اخترحیات خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پرکسٹم کے چاق وچوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔نمازےجنازہ کےبعدشہید افتخار عالم اور شہاب علی کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ۔