جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

عدالت کا تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس ، 30 اپریل کو کیسوں کا ریکارڈ طلب کر لیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔اس موقع پر فواد چوہدری فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام کیسوں میں پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری کردیا اور 30 اپریل کو کیسوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔