گزشتہ روز فائرنگ میں شہید ہونے والے دو کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہائوس پشاور میں ادا کردی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) گزشتہ روز فائرنگ میں شہید ہونے والے دو کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہائوس پشاور میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنر کے پی کے غلام علی ،آئی جی پولیس اخترحیات خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔گورنر غلام علی نے شہدا کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے جبکہ کسٹم کے چاق وچوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔شہید افتخار عالم اور شہاب علی کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ کردیا گیا ۔