پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم، تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کے پی اسمبلی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیں، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کو حلف سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔