ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیر دفاع خواجہ آصف کی غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کاتعریف

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے اسلام آباد میں وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔وزیر دفاع نے معزز ترک دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کاتعریف کیا۔معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :