لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

لاہور ہائیکورٹ نے  پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے گجرات پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پی پی32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلا کو ہراساں کیا گیا،حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی جارہی ہے،عدالت پرویز الہی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی حراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے،عدالت الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم45 اور فارم46 فراہم کرنے کا حکم دے ۔