رواں سال گرمی معمول سے زائد نہیں ہوگی، زائد بارشیں متوقع ہیں، سردارسرفراز

جمعہ 19 اپریل 2024 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رواں سال گرمی معمول سے زائد نہیں ہوگی، مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔اپنے بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ، سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مغربی ہواں کا سلسلہ شمال کی جانب بڑھ چکا ہے، بلوچستان کے شمالی حصے میں کچھ بارش ہوسکتی ہے ،پنجاب اور کے پی کے میں مزید ایک سے دو دن بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت پہاڑی علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 23 سی35 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،کراچی میں ہفتہ سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اور مغربی ہواں کا سلسلہ 25 اپریل کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے بلوچستان سمیت بالائی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے اور ملک کے بالائی علاقوں پر بھی یہ سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔