لاہور: قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہونگے

جمعہ 19 اپریل 2024 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لاہور سے قومی اسمبلی کی 1 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کی 4نشستوں پر ضمنی انتخابات کل مورخہ 21اپریل بروز اتوار منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب نے ان نشستوں پر ضمنی انتحابات کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ضمنی الیکشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس تعینات ہو گی الیکشن کے موقعہ پر پاک فوج اور رینجرز کی خدمات صرف ضرورت پڑنے پر حاصل کی جا سکیں گی