Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی بیرسٹر حسان نیازی اور میاں عباد فاروق کی ملٹری جیل سے نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدید مذمت

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

ٓ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر حسان نیازی اور میاں عباد فاروق کی ملٹری جیل سے نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق حسان نیازی اورعباد فاروق کی نامعلوم مقام پر منتقلی قانون و انصاف کی حرمت پر حملہ اور بنیادی انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ترجمان کے مطابق فوجی عدالتوں میں غیرقانونی ٹرائل کے بعد دونوں نوجوانوں کی خفیہ طریقے سے نامعلوم مقام پر منتقلی ریاستی فسطائیت اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے، ترجمان کے مطابق فوجی عدالتیں ریاستی جبر اور انصاف کے قتل کا بدترین وسیلہ ہیں اور سویلینز کا فوجی قوانین کے تحت ٹرائل سراسر غیرآئینی ہے، ترجمان کے مطابق 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 100 کے قریب معصوم اور بیگناہ شہریوں کوغیرقانونی ملٹری حراست میں رکھ کر جھوٹے انتقامی سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان کے مطابق گزشتہ 10 ماہ سے بدترین ریاستی جبر اور بربریت کا ہمت اور دلیری سے مقابلہ کرنے والے نوجوان لیڈرز حسان نیازی اور عباد فاروق کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے محرکات مکمل طور پرسیاسی ہیں، ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے بیرسٹر حسان نیازی کو خاص طور پر انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جانا شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان کے مطابق میاں عباد فاروق کے بھائی کو ضمنی انتخاب لڑنے کی سزا دینے اور انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے اور ان کو فوراً بازیاب کروایا کر ان تک اہلخانہ کی رسائی یقینی بنائی جائے، ترجمان کے مطابق ملٹری جیل میں قید کے دوران حسان نیازی اور عباد فاروق کو غیرقانونی طور پر اغوا کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عدالت حسان نیازی اور عباد فاروق کے فوجی عدالت میں غیرآئینی ٹرائل کی فوری تکمیل و رہائی کے احکامات بھی صادر کرے… اعجاز خان
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات