ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھا ہے ،حاجی محمد خان

سابقہ دور اقتدار میں بھی عوام کے لئے بہتر سے بہتر منصوبے متعارف کروائے گئے ، رکن صو با ئی اسمبلی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ لورالائی سے لیکر میختر اور سور غنڈ تک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ہم عوام کے خدمت گار ہیں اور خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

عوام کا جو ہم پر اعتماد ہے وہ بحال رہ سکے حلقہ انتخاب کے علاقوں میں ایسے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے جن سے عوام براہ راست مستفید ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پٹھان کوٹ میں عید ملنے والے مختلف عوامی وفود اور لورالائی کے سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لورالائی اصغر خان اتماخیل،افضل اتمانخیل، سمیت دیگر موجود تھے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھا ہے سابقہ دور اقتدار میں بھی عوام کے لیے بہتر سے بہتر منصوبے متعارف کروائے گئے انشاء اللہ اس مرتبہ بھی عوام کی عین خواہشات کی ترجمانی کی جائے گی اور وہ منصوبے متعارف کروائے جائیں گے جن سے عوام کی معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے گی تعلیم بجلی آبنوشی نکاسی آب صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارے منشور کا بنیادی جز ہے جن کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے بلکہ عوام کی مشاورت سے ہی نئی اسکیمات شروع کی جائیں گی جن سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے عوام کے ٹیکسز سے بننے والے یہ منصوبے اپنے معیار کے مطابق مکمل ہونگے ان شاء اللہ ہم عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کر کے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

دریں رکن صو بائی اسمبلی حاجی محمد خان طوراٴْتمانخیل نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا اچانک دورہ کیا۔ شعبہ حادثات میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لورالائی سے فون پر رابطہ کرکے صورتحال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ پہلی فرصت میں ڈی ایچ او اور ایم ایس کا تبادلہ کرکے نئے آفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔جو عوامی خدمت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ی شدید مجرمانہ غفلت ہے ہم کسی کو بھی عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے۔