جہلم میں ٹرک نے سوہاوہ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار باپ اور 2 بیٹوں کو کچل دیا، باپ اور بیٹا جاں بحق، ایک بیٹا شدید زخمی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 اپریل 2024 16:36

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) جی ٹی روڈ جہلم کشمیر پلازہ کے قریب موٹرسائیکل کے سامنے کتا آ گیا اچانک بریک لگنے سے پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہو گئی ڈھوک بابا پیراگجر علاقہ تپہ سوہاوہ ضلع جہلم کے باپ اور دو بیٹے پیچھے انے والے ٹرک کے نیچے آ گئے 57 سالہ باپ محمد آزاد ولد محمد صفدر موقع پر جانحق ہو گیا جبکہ 27 سالہ بیٹا حسن شدید زخمی ہوا جس کو راولپنڈی ہسپتال علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کا دوسرا 22 سالہ بیٹا حمزہ جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر جہلم میں ایمر جنسی میں دخل کیا گیا تھا، اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے وہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔