حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے ، 5افراد گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 اپریل 2024 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے ، 5افراد گرفتار ، شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے والوں کو ہوئی رعایت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے دوران 1842 کے قریب انسپکشن کی گئی جس میں 25  مقامات پر قانون کی خلاف ورزی پائے جانے  5افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تندوروں کو47 ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر  بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :