ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 اپریل 2024 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانہ جات کی موبائلز گشت پر مامور ہیں، نمازی حضرات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیک کر کے عبادت گاہوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے، سپروائزری افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، دوران جمعتہ المبارک نمازیوں کو بہترین سیکیورٹی بہم پہنچانا جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :