ژ*ضمنی الیکشن، لاہور اور شیخوپورہ میں ن لیگ و پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

ٖلاہور سے پولیس نے 4 کارکنوں کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا، شیخوپورہ میں پولنگ روکنا پڑ گئی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی جبکہ شیخوپورہ سے صوبائی حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ سٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے بعد پولنگ روکنا پڑگئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی پولنگ سٹیشن کے باہر پولنگ کیمپ لگانے پر ہوئی جہاں تصادم کے وقت پولیس نے 4 کارکنان کو حراست میں لیا اور بعد میں معاملہ ختم کروانے کے بعد پولیس نے ان کارکنوں کو چھوڑ دیا جب کہ شیخوپورہ میں جگیاں سیالاں میں حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ سٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جہاں فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا، جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سی3 افراد زخمی ہوگئے۔