محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 22 اپریل 2024 17:24

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2024ء ) محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جس طرح سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا تھا اب اسی طرح موسم گرما میں گرمی کی شدت بڑھے گی بعض اضلاع میں سن سٹروک کے امکانات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :