ضمنی انتخاب، باجوڑ این اے 8 پر سنی اتحاد کونسل کو اپ سیٹ شکست، آزاد امیدوار کامیاب قرار

پیر 22 اپریل 2024 20:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار مبارک زیب نے سنی اتحاد کونسل کو اپ سیٹ شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کی ضمنی انتخاب میں تمام 366 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 74 ہزار 8 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان 47 ہزار 282 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب آزاد امیدوار مبارک زیب کی جیت کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔