چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا

پیر 22 اپریل 2024 21:42

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

شجر کاری کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ درخت بہتر ماحول کے ضامن ہیں اور ملک میں شجرکاری کو فروغ دے کر جنگلات میں اضافے کا سبب بنیں۔ انہوں نے ارکان پارلیمان سے اپیل کی کہ وہ سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی موسمی تغیرات کے کنڑو ل کیلئے جنگلات کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔