Live Updates

ضمنی الیکشن میں فتح ،عوام کا ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہارہے،چودھری شاہدعلی خان

پیر 22 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء ونائب صدریوتھ ونگ لاہور ڈویژن چودھری شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی تاریخی کامیابی نے مخالفین پر لرزہ طاری کردیا،حقیقی معنوں میں عوام نے ضمنی الیکشن میں فتح کی صورت میں ن لیگی قیادت پر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانئے کومستردکردیا ،چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ جیتنے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد ،عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا وقت اب زیادہ دور نہیں، میاں نواز شریف،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے اور معاشی استحکام کے لیے سر توڑ کو ششیں کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے بہترین ترجیحات کا اعلان کر رکھا ہے،چودھری شاہدعلی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال دے گی، موجودہ حکومت معاشی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے امید ہے کہ پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل آئے گا،وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ سعودی عرب کا دورہ حوصلہ افزا نثائج رکھتا ہے،بیرونی سرمایہ کاروں کا حکومت پاکستان پر اعتماد وسیع سرمایہ کاری کا عندیہ دے رہا ہے۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل معاشی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے معاملات کا تعین اس سمت کوواضح کرتا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کے معاشی معاملات حل کرے گی جسکا اثر نچلی سطح پر اپنی عوام کو ریلیف دے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات