ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے،بیرسٹرگوہر
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی منگل 23 اپریل 2024 16:28
(جاری ہے)
ہم آئین وقانون کی بات کرتے ہیں، جیل میں کسی صورت ٹرائل نہیں چل سکتا،آپ اوپن ٹرائل کریں،آج جج سے درخواست کی گئی لیکن میڈیا کو باہر نکال دیا گیا۔
کیا کبھی میڈیا کو باہر نکالا جاسکتا ہے، ہم اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں۔اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ضمنی الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے فارم45پر پٹیشن فائل کی،2ماہ سے شنوائی نہیں ہوئی، عوام کاحق ہے ان کا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں باکس پہلے سے بھرے ہوئے تھے، یہ پہلے سے طے شدہ نتائج تھے جوعوام نے دیکھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے رزلٹ پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں نہیں لئے گئے؟۔عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں فارم 45پر پیٹیشن فائل کی ، دو ماہ سے شنوائی نہیں ہورہی ، ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ ہماری درخواست کو سنا جائے، ہم فارم کے مطابق اپنا کھویا ہوا مینڈیٹ واپس لینے چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیںلیکن ان کے رزلٹ نہیں آئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی تک نہیں آیاہے۔ہمیں بنی گالا جانے نہیں دیا جارہاہے۔ہمیں لگ رہا ہے کہ سابق خاتون اول کی طبیعت زیادہ خراب ہورہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.