
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
امجد علی خان
منگل 23 اپریل 2024
17:25
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران مشیر کھیل کو دونوں کھلاڑیوں نے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے نام سے ایک کرکٹ ایونٹ منعقد کرانے کی تجویز پیش کی جس میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اس سلسلے میں عالمی کھلاڑیوں سے مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایونٹ کےانعقاد کے حوالے سے ایک معقول پروپوزل انھیں پیش کی جائے جس کا ہر پہلو سےتفصیلی جائزہ لیکر اس حوالے سےحتمی فیصلہ لیا جائے گا۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے لیگز بھی کھیلے جائیں گے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ صوبے میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد از جلد کھیلیں۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں عالمی کرکٹ کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرنے کیلئے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی یہ ہدایات دی ہیں کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کو عالمی معیارات کے مطابق بنانے کیلئے اس کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام پرامن،مہمان نواز اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے عکاس ہیں اور ان صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ہم باہر دنیا کو صوبے کے بارے میں ایک مثبت تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں۔سید فخر جہان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور کھلاڑیوں کو بہتر ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ہم یہاں پر نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی خاطر یہاں پر کھیلوں کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز کوششیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.