بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں، وزیر توانائی
بجلی چوری میں ملوث پائے گئے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے اچھے نتائج آئے ہیں ،جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، اویس احمد خان لغاری
بدھ 24 اپریل 2024 04:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ لیاری میں 31فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں باقیوں پر لوڈشیڈنگ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ15فیصد بجلی کی قیمت ادا ہوتی ہے ،باقی بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی کے خسارے کو کم کرنے کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرتے ہیں اگر صارفین بل دیں گے تو بجلی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ لیاری میں 52فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، رواںہفتے میں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی چوری روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد چاہیے ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک نے ٹرانسفارمر پر ڈیوائس لگائی تھی جس سے جو چوری کرتے تھے ان کا ٹرانسفارمر بند ہوتا تھا مگر اس ڈیوائس کو بھی خراب کردیا گیا ہے اب پورا فیڈر بند کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری میں ہمارے کچھ افسران بھی ملوث ہیں، ایف آئی اے نے ہمارے اداروں پر بھی چھاپے مارے ہیں اس کے اچھے نتائج ملے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لوگ بل ادا نہیں کرتے اس کلچر کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے بجلی کا بل ادا کرنے کا کلچر ہی ختم ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ساتھ نہیں دیں گے توبجلی چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔نبیل گبول نے کہاکہ لیاری کے حوالے سے غلط رپورٹ وزیر کو دی گئی ہے بجلی ہوتی نہیں ہے اور بلنگ کی جارہی ہے ان کے ڈائریکٹر کی سیلری 4کڑور ہے ۔اسد نیازی نے کہاکہ جو بل دے رہاہے اس کو بجلی کیوں نہیں دی جارہی ہی مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ میرے حلقے میں بھی شدید لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،شرمیلا فاروقی نے کہاکہ کے الیکٹرک کو کمرشل بنیادوں پر نہیں ٹیکنیکل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کرنے چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.