وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
بدھ 24 اپریل 2024 19:26
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں تاجر برادری کو مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، بلند مارک اپ اور ایم ڈی آئی چارجز سمیت کئی بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
ایسے میں ٹیکس دہندگان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنادرست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فروخت کنندگان نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو خریداروں کو جرمانہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ جعلی اور فلائنگ انوائسز کے معاملے سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے اندرونی نظام کی نگرانی کرنی اور ٹیکس دہندگان کوپریشان کرنے کے بجائے جعلی رسیدوں کے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر دستاویزی معیشت کو فروغ دینے اور ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ ایس آر ٹیکس نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ اس صورتحال کو درست کرنے اور کاروباری شعبہ کا تحفظ کرنے کے لیے وزیراعظم کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم فوری ایکشن لیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ حتمی بات چیت تک ایس آر اوز پر عمل درآمد موخر کرنے کا حکم دیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.