پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہر وں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد رہا۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح72 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ 74 ،سی ای آر پی آفس72، جوہر ٹائون اے بلاک 73، شاہراہ قائد اعظم لاہور68،فیز 8ڈی ایچ اے82،جو ہرٹائون اے بلاک73 اور پا کستان انجینئرنگ سر وسز میں72 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔