شہید بینظیر آباد میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سونا بوران ڈی اے پی بیگ کی لانچنگ تقریب

سونا بوران ڈی اے پی کا فصلوں میں استعمال بہتر پیداوار کا ضامن ہے ۔علی انیس گورائیہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 24 اپریل 2024 17:51

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2024ء ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے ریجنل آفیس نوابشاھ میں سونا بوران ڈی اے پی کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں فوجی فرٹیلائزرز کے ڈپٹی مینیجر نوابشاھ ریجن محمد علی انیس گورائیہ، سیلز آفیسر نوابشاھ آصف اقبال اور ایگری سروسز آفیسر نوابشاھ علی رضا نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی انیس نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ڈی اے پی کے ساتھ اجزائے صغیرہ کا استعمال پیداوار میں اضافے کا باعث ہو گا۔

اس موقع پر ایگری سروسز آفیسر علی رضا  نے بتایا کہ بوران کے استعمال سے 10 سے 23 فیصد تک پیداوار میں اضافہ ممکن ہےاس لیے آبادگاروں کی بھرپور فرمائش پر ڈی اے پی میں بوران کی ویلیو ایڈیشن کر کے سونا بوران ڈی اے پی تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی اے پی کے بنیادی اجزاء نائٹروجن اور فاسفورس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بوران کی ڈی اے پی کے ہر دانے میں موجودگی سے کھیت میں بوران کی تقسیم یکساں طور پر ہو گی اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی اور سونا ڈی اے پی میں بوران کی بہتر حل پذیریت کے بدولت اسے کاشت کے بعد بذریعہ آبپاشی استعمال کر کہ بہترین نتائج لیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر ہیڈ آف سیلز ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد آصف اقبال نے بتایا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کے لیے معیاری کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کرتی رہی ہے اور زراعت کی بہتری اور غذائی تحفظ کے لیے جدت کا یہ سفر جاری رہے گا۔اس موقع پر  ایف ایف سی کے ڈیلر حضرات، گورنمنٹ کے نمائندگان اور علاقے کے ترقی یافتہ آبادگار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :