عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس خود گیا تھا، پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تو انہوں نے بات چیت سے انکار کردیا تھا۔ مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن کا انکشاف
ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 اپریل 2024 19:22
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لوگ مزید غربت کی لائن میں چلے گئے ایسے میں پارلیمان کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہے، اگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اس کے باوجود پارلیمنٹ میں شورشرابہ کیا گیا، اگر گندم کے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا اگر کسان نے بھی کاشتکاری چھوڑ دی یا سڑکوں پر آگئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کی چیرمین شپ یا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے حکومت کی اپوزیشن کے ساتھ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی، پی اے سی ہو یا کشمیر کمیٹی کا چیئرمین یہ دونوں اپوزیشن کو ملنی ہیں، جب ہم کہتے ہیں پی ٹی آئی ملک دشمنی میں شامل ہے تو کہا جاتا ہے یہ ہمارے اوپر الزام تراشی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہئیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا ہے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا،پاکستان نے ایرانی صدر سے فلسطین اور کشمیر کے ایشو پر خصوصی بات کی ۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہمارے خلاف فیصلہ آنے پر پراپیگنڈہ کیا ہو ،پہلے بھی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سے غیر آئینی کام کروایا،اب بھی خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایسا ہی کچھ کروانا چاہتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا حلف لازمی ہونا ہےایسا نہیں ہوسکتا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھوایا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا،الیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے صوبے پر فوکس کریں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا احتجاج، جلسے، جلوس کی بجائے وفاق سے تعلقات اچھے کریں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کا چیئرمین ایک روایت ہے،چیئرمین پی اے سی اپوزیشن کا حق ہےپی ٹی آئی کے علاؤہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے،یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے،اگر مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہے تو بدلہ پارلیمان یا اداروں سے نہ لیں ،مولانا کی نظر میں پی ڈی ایم پہلے اچھی تھی ،مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی سیاست کی بجائے پارلیمان کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے،اس تمام کھیل میں جمہوریت کو نقصان ہوگا۔سیاست میں ڈائیلاگ ضروری ہے، مولانا کو پی ٹی ائی جیسی ساست سے گریز کرنا چاہیئے۔پہلی مرتبہ بلوچستان میں سینٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریداری نہیں کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.