سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف

آرمی چیف کی سمگلنگ کے خاتمے میں معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم کی ایبٹ آباد میں شہید کسٹمزانسپکٹرحسنین ترمذی کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 25 اپریل 2024 15:55

سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
ایبٹ آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل2024 ء) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی، انسداد سمگلنگ میںآرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کوسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمزانسپکٹرحسنین ترمذی کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی طرف سے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں شہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعظم کسٹمز حکام کیلئے خصوصی پیکیج برائے شہداءکا اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں شہید انسپکٹرحسنین ترمذی پر فخر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے یکسو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرسمگلنگ کاقلع قمع ضروری ہے، سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے، سمگلرز کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔

سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنے جوانوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے، اسمگلنگ کاخاتمہ کرکے عوام کے اربوں ڈالر بچائیں گے، سمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، سمگلنگ سب کی مشترکہ دشمن ہے،سمگلنگ کا مکمل طورپرخاتمہ یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ تین روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔رواں ہفتے کسٹم اہل کاروں کو دو بار نشانہ بنایا گیا، گزشتہ چند دنوں کے دوران کسٹم اہلکاروں پر 2 حملے کیے گئے، جس میں 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔