تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی، نوجوان کا سر اور بھنوئیں مونڈ دیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 26 اپریل 2024 17:23

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2024ء) تھانہ شہر فرید کی حدود میں با اثر زمیندار نے ذاتی  رنجش کی بناء اپنی عدالت لگالی۔ ایف آئی آرکے مطابق  محنت کش غلام فرید پر 5 افراد کا بہیمانہ تشدد ۔

(جاری ہے)

ملزمان متاثرہ شخص کو اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے وہاں تشدد کرتے رہے ۔ملزمان نے تشدد کے بعد غلام فرید کی مونچھیں داڑھی بھنوئیں اور سر کے بال کاٹ دئیے ۔تھانہ شہر فرید پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :