صوبے میں امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،میر عاصم کر د گیلو

صوبے سے بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ ہی ہماری منزل ہے ، صو با ئی وزیر ریو نیو بلو چستان

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبے سے بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ ہی ہماری منزل ہوگی،سانحہ نوشکی ایک دلخراش واقعہ تھا جس کا بے حد افسوس ہے،قومی تنصیبات سمیت قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ ہر صورت بنایا جاے گا،قیام امن کے بغیر بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے سبی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار رب نواز کرد،نوابزادہ شادین شاہوانی،میر عبدالرحمن جتوئی،میر بہرام جتوئی،میر فتح جتوئی ہمراہ تھے صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ صوبے میں غیر ترقیاتی اخراجات کوکم کرکے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،کوئٹہ تاڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ این65کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجیحات کی بنیاد پر جلد ڈیول تعمیر کیا جاے گا،جس کی منظوری وفاقی حکومت نے دے دی ہے،این 65ڈھاڈر تا کولپور 93کلو میٹر ڈیول شاہراہ کی تعمیر کامنصوبہ اگلے مالی سال25 -2024کے بجٹ میں شامل ہے،قومی شاہراہ کی تعمیر پر 57ارب روپے کی خطیر رقم کی لاگت آے گی،شاہراہ کا سروے اور ڈرائینگ کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے جون کے بعد ٹینڈر کرکے کام کا آغاز کیا جاے گا،قومی شاہراہ کی تعمیر کے بعد مسافروں کے لیے فاصلہ مزید سکڑنے کے ساتھ محفوظ سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی12کچھی کے عوام کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی،صحت وتعلیم سمیت انفراسٹریکچرز کو اپ گریڈ کرنا ترجیحات میں شامل ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کان اور زبان ہوتے ہیں،اہل قلم کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے،سبی پریس کلب کے صحافیوں کے لیے صحافی کالونی کے لیے جلد ہی اراضی الاٹ کیجایگی اور سبی پریس کلب کے لئے دو عدد اے سی دینے کا اعلان کیا ،مسلم لیگ ن کے صوبائی میرعاصم کرد گیلو کی سبی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا دریں اثنائ سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میاں یوسف،صدر حاجی سعیدالدین طارق،جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ،سینئر نائب صدر میرسلیم گشکوری نے صوبائی وزیر ریونیو میرعاصم کرد گیلو کو سبی پریس کلب کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سبی پریس کے صحافیوں ظہور مگسی، فیاض بلوچ، شیر محمد رند، فیروز گشکوری، پیر بخش رند، سید جاوید شاہ، میاں یونس بھی موجود تھے۔