یمنی حوثیوں کے میزائلوں نے برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا، امریکا

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) امریکہ نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے میزائلوں نے برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں بتایاکہ یمن کے حوثی گروپ نے یمن سے بحیرہ احمر میں تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے اور ایک برطانوی آئل ٹینکر ایم وی اینڈرومیڈا سٹار کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک میزائل ایک اور جہاز ایم وی مائیشا کے قریب گرا جس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ حوثیوں نے ہفتے کی صبح برطانوی آئل ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔