وزیرخوراک کا گندم گودام اضاخیل، نوشہرہ کا دورہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:19
(جاری ہے)
دورے کے موقع پر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے مقامی گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف معیاری گندم ملے گی بلکہ کافی مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سال کے لئے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور 40 کلوگرام گندم کا ریٹ وفاقی، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں کے ریٹ کی طرح 3900 روپے مقرر کیا ہے، مقامی کاشتکاروں کے حوالے صوبائی وزیر نے بتایا کہ انکے مفادات کا بھی ہر صورت تحفظ کیا جائیگا، ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محکمے میں شفافیت لانے کے لئے صوبائی حکومت پوری طرح کوشاں ہے جسکے لئے محکمہ خوراک کی محکمانہ امور کی ڈیجیٹائزیش کا عمل جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا،صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری گندم کے تدارک کیلئے اب گندم کے معیار کا جائزہ اور چیکنگ گودام کے اندر ہی ہوگا اور گندم کی خریداری، ترسیل اور معیار کی نگرانی اور محکمہ میں بدعنوانی روکنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں محکمہ زراعت،انتظامیہ، نیب کے افسران بھی شامل ہونگے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں اور محکمے کا جو بھی اہلکار بدعنوانی میں ملوث پایا گیا اسے مثالی سزا دی جائے گی،ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت ہر صورت یقینی بنائیں گے ،صوبائی وزیر نے شہریوں اور میڈیا دونوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کیلئے بدعنوان عناصر کی نشان دہی کرکے حکومت سے تعاون کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
-
احمدیار،غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو زبح کردیا ،قاتل گرفتار
-
وزیراعظم سے چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کی ملاقات
-
کراچی میں پی پی کے بلدیاتی نمائندوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، سعید غنی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین پھر گورنروارننگ
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،قمر زمان قائرہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سولر سے بجلی کی پیداوار پر سخت شرائط عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.