yانتخابات میں عوام نے نیشنل پارٹی کو بھاری مینڈیٹ فراہم کیا
ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے حالیہ انتخابات میں عوام نے نیشنل پارٹی کو بھاری مینڈیٹ فراہم کیا جو نیشنل پارٹی کی فکری سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ہے۔
رہنماوں نے بلوچستان میں طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تین گھنٹے بجلی کی فراہمی بلوچستان کے عوام و زراعت سے وابستہ خاندانوں کے ساتھ ظلم و انصافی کی انتہا ہے زراعت سے وابستہ زمیندار کسان بزگرر کا معاشی قتل عام ہورہا ہے۔نیشنل پارٹی اس ناانصافی کو قبول نہیں کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کو زیادہ کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ شدید بارشوں و سیلاب نے بلوچستان کے تمام علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے عوام شدید مشکلات میں ہے۔خورد و نوش کی اشیاء ناپید ہوچکی ہے لوگوں کے گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں مال مویشیوں کا ہزاروں کی تعداد میں نقصان ہوا ہے۔بیماریوں سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور ریلیف بچاؤ اور بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔رہنماوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی سیاسی عمل کو ممکن بنانے کی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور ملک میں انتخابی اصلاحات کو ضروری قرار دیتی ہے۔اجلاس میں معروف استاد و دانشور اور قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی صوبائی تعلیم سیکرٹری چیرمین امین بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ اراکین ورکنگ کمیٹی فاروق بلوچ نواز کھوسہ آغا فاروق شاہ رحم دل بائیاں صدیق کھیتران سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.