کمشنر سرگودھا کا مجسٹریٹ کوسرینڈر اور4اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 9پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) کمشنر سرگودھا نے ایک مجسٹریٹ کوسرینڈر اور4اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 9پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد اجمل بھٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس پرائس مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے اور ریجن کے چاروں اضلاع میں بناسپتی گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ افسران اور ڈیلرز سے مل کرقیمتیں کم کروا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے دالوں کی طلب و رسد اور قیمتوں کو مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے گندم کی قیمت کی روز بروز کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے رابط کرکے باہمی مشاورت کے بعد روٹی کی قیمت کو مزید کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں نان اور روٹی کی مقررہ قمیت پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔تاہم روٹی کم وزن فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ ہر تندور پر روٹی اور نان کے مقررہ نرخ نامہ بمعہ وزن نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیں۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کم از کم دو گھنٹے بازاروں میں گزارنے اور مصروف بازاروں میں اپنے کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام کو احساس ہو کہ ریاست ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہے۔ اجلاس میں ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو بورڈ آف ریونیو کے اہم اقدامات کے حوالے سے ماتحت ریونیو افسران سے فوری اجلاس کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :