اے ایس پی چیچہ وطنی کامختلف چرچز کا دورہ ، سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اے ایس پی چیچہ وطنی معاذ الرحمٰن نے اتوار کے روز مختلف چرچز کا دورہ کرکے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا،سب ڈویژنل پولیس آفیسر نے چرچز اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اے ایس پی نے کہا آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو بھی دیگر شہریوں کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہیں، پنجاب پولیس اقلیتوں او رانکی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔\378