بعض قو تیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے ،ترک رکن پارلیمنٹ

پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، پاکستان کی بقا کیلئے معاشی خودمختاری ضروری ہے،سی پیک گیم چینجر پراجیکٹ ہے جو پوری دنیا میں تجارتی بیلنس کو تبدیل کر دیگا، اقتصادی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کی ضرورت ہے ،ترکیہ کی حکمران جماعت کے سنیئر رہنما و چیئرمین پاک ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی شاہین کی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ترکیہ کی حکمران جماعت کے سنیئر رہنما و چیئرمین پاک ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی شاہین نے کہاہے کہ بعض قو تیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے ،پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، پاکستان کی بقا کیلئے معاشی خودمختاری ضروری ہے،سی پیک گیم چینجر پراجیکٹ ہے جو پوری دنیا میں تجارتی بیلنس کو تبدیل کر دیگا، اقتصادی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

اتوار کو یہاں پاکستانی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی شاہین نے کہاکہ بعض قو تیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، پاکستان کی بقا کیلئے معاشی خودمختاری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

علی شاہین نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترتے ۔

سنیئر رہنما جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کہاکہ سی پیک گیم چینجر پراجیکٹ ہے جو پوری دنیا میں تجارتی بیلنس کو تبدیل کر دے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاک ،ترکیہ کا باہمی تجارت حجم 1اعشاریہ 2بلین ڈالرسالانہ ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔علی شاہین نے کہاکہ اقتصادی تعلقات کے راستے میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے کہاکہ سی پیک اور ڈیویلپمنٹ روڈز پاکستان اور ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں مددگار ہونگے ۔

انہوںنے کہاکہ ترکیہ ،عراق، قطر اور یو اے ای کیساتھ مل کر ڈیویلپمنٹ روڈز کے اہم منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایران اور چائنہ کو بھی اس تجارتی روڈ منصوبے کا حصہ بننے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان باہمی تعاون سے مسلم امہ کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ کیلئے شبانہ ایاز کی کاوشیںقابل تحسین ہیں ۔