ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں، فیصل کریم

پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی ہوگی، بیان

اتوار 28 اپریل 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا اسحاق ڈار کو نائب مقرر کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے، ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں، ہم حکومت کاحصہ نہیں لیکن اچھے مشورے دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہے،مجھے لگتا ہے کہ قیادت سے اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہوگی۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے نائب وزیراعظم ہیں۔