اسلا م آباد،آئس اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم رکن رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایک کلو گر ام سے زائد آئس اور چرس برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے آئس اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایک کلو گر ام سے زائد آئس اور چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکا ما ت پر اسلام آ باد پولیس کی مہم " نشہ اب نہیں " کے تحت وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے منشیات ا سمگلنگ میں ملوث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1کلو 10گر ام آ ئس اور 282گر ام چرس برآمدکر لی گئی،گرفتارملزم کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم بھی چلارہے ہیں، نوجوان خاص کر طلباء کیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، نشہ ایک فرد ہی نہیں بلکہ پورے ایک خاندان اور پورے معاشرے کی تباہی کا سبب ہے،نشہ ایک ایسی بیماری ہے جس نے سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیوں کو ناصرف تباہ کیا بلکہ انکو مختلف پریشانیوں سے دوچار بھی کیا ہے، نوجوان خود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بھی سیمینا ر زاور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے خلاف "نشہ اب نہیں " مہم کا انعقاد کریں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا کہ اسلام آبادپولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور عزم کریں کے نشہ اب نہیں،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15 ایپ پرفوری اطلاع دیں۔