ٰجیکب آباد پولیس چار سال بیت گئے تحریک انصاف سندھ کے رہنما کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ث*جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جیکب آباد پولیس چار سال بیت گئے تحریک انصاف سندھ کے رہنما کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس چار سال سے تحریک انصاف سندھ کے رہنما شریف خان بلیدی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے سول لائین تھانے کی حدود میں نرسنگ اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریف خان بلیدی کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ مقتول رہنما کے بھائی حنیف خان بلیدی کی مدعیت میں سول لائین تھانے پرانسداد دہشت گردی کے تحت درج کیا گیا تھا جس میں دو باپ بیٹا والدسجاد بلیدی ،بیٹاریحان بلیدی ،میر محمد ولد یار محمد بلیدی ،عرفان بلیدی اور احمد نواز ٹکری بروہی نامزد ہیںسول لائین پولیس بجٹ سے ابتک 75لاکھ 92ہزار خرچ کر چکی ہے جس میں صرف فیول پر 15لاکھ 31ہزار،تفتیش پر5لاکھ 44ہزار ،متفرقہ خرچ 3لاکھ 10ہزار ،ٹریولنگ الائونس 38ہزار،ٹرانسپورٹ 1لاکھ 1ہزار،اسٹیشنری پر 74ہزار خرچ دکھایا گیا ہے جبکہ رواں ماہ اپریل میں فیول پر 1لاکھ 53ہزار اور تفتیش پر 2لاکھ 58ہزار خرچ کرنے کے باوجود کارکر دگی صفر ہے سول لائین تھانے کے 123اشتہاری ،88مفرور اور 35مقدمات التوا کا شکار ہیںاس سلسلے میںایس ایچ او سول لائین عبدالمجید سدہایو سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پرانہوں نے نمبر اٹینڈ نہ کیا۔