Uجامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کا حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے کی اطلاعات پر تشویش کااظہار

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

o سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے کی اطلاعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کیا کہ حکومت وقت ایسی مبینہ اطلاعات کی عوام کو حققیت واضع کریں غاصب سرکار کو ہمسائیہ مسلم ممالک کے خلاف امریکی ایجنڈے کا ایندھن بننے سے گریز کرنا چاہئے جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت دیگر بیرون ممالک میں قائم جامعات میں اسرائیل کے خلاف طلباء کے احتجاج دیگر مسلم ممالک کیلئے واضع پیغام ہے آؤ اٹھو اپنے فلسطینی مسلمانوں کیلئے اس تحریک کا حصہ بنے انہوں نے امریکہ سمیت دیگر شہروں کی جامعات میں احتجاج کے دوران طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء نے اپنے احتجاجوں سے ثابت کردیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں اور اب انکی جدوجہد دوسرے مراحل میں داخل ہوگئی ہے جن پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں طلباء کی یہ جدوجہد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے اور یہ سلسلہ اب روکنے والا دیکھائی نہیں دیتا ہم اسرائیل کے خلاف ہر اس جدوجہد و تحریک کیساتھ کھڑے ہیں انہوں نے تمام امت مسلمہ سے اپیل کی ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔