Live Updates

میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کو دوبارہ مقبول جماعت بنائیں گے،شمیم اکمل

11مئی کو مرکزی کونسل اجلاس میں قائد نواز شریف بھرپور اعتماد کا ووٹ حاصل کرینگے، صدر ایئر لیگ آف پی آئی اے

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے مقبول جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پاکستان کی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن لازم و ملزوم ہیں۔

محترمہ مریم نواز شریف پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہی ہیں۔ پی آئی اے سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔ عوام مسلم لیگ ن کو پسند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ عوام کے حقیقی ترجمان قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔11مئی کو ہونے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کا مرکزی صدر بنایا جائے میاں محمد نواز شریف پاکستان اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کے حقیقی ترجمان ہیں اور پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف پر بھرپور بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان ترقی پر گامزن تھا اور اب بھی ہوگا 11مئی کو مرکزی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے میاں محمد نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے صدر ہونگے اور ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرینگے۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرینگے۔ پاکستان معاشی طور پر بھی جلد ترقی اور مضبوطی حاصل کرلے گا اس کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی پر عزم ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات