آزادجموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) آزاد جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز صبح تقریبا10 بجکر 11منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے 80 کلومیٹر شمال مشرق میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیاہے، زلزلے کی گہرائی 10کلو میڑ تھی ۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :