Live Updates

راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان TDAPکے زیر اہتمام ای کامرس سیمینار

سارک چیئرپرسن حنا منصب ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب و چیئرپرسن ویمن جرنلسٹ کاکس نئیر علی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اتوار 28 اپریل 2024 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ای کامرس سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عرفہ شاہد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل مختار اور دیگر نیخواتین کو ای کامرس اور TDAPکے امور میں درپیش مشکلات کے حل پر روشنی ڈالی۔

سارک چیئرپرسن حنا منصب ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی ،ن لیگی رہنما ثمینہ شعیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سارک کی چیئرپرسن اور نیشنل بزنس وومین کونسل کی چیئرپرسن حنا منصب خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مہمانان خصوصی اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وومین چیمبر کٹھن حالات میں بھی جس تیزی کیساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے یہ ایک قابل ستائش امر ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری خواتین کو پہلی بار منتخب ہونیوالی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بے پناہ توقعات وابسطہ ہیں۔مریم نواز انشااللہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کا فرض ادا کریں گی اور پنجاب کیساتھ پورے ملک کی قوم کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گی۔حکومت غریب خواتین کو کاروبار میں سپورٹ کیلئے منصوبوں کا آغاز کرے۔اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ نیئر علی کو راولپنڈی وومین چیمبر میں بطور بورڈ ممبر شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی نے کہا کہ وہ خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے اور خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے سارک کی چیئر پرسن حنا منصب خان، راولپنڈی وومین چیمبر کی صدر صبوحی حسین اور سیکرٹری جنرل ،سینئر نائب صدر منتہی شاہ رخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راولپنڈی وومین چیمبر کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔

جس طرح صحافتی کمیونٹی بے تحاشہ مسائل کا شکار ہے اسی طرح کاروبار کرنے والی خواتین کو بھی بے تحاشہ مسائل درپیش ہیں۔ تقریب میں ن لیگی پولیٹکل ورکر ثمینہ شعیب نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ہر سطح پر راولپنڈی وومین چیمبر کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔ن لیگ کی حکومت دن رات عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے اور پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔وہ کاروباری خواتین کو جلد ریلیف فراہم کریں گی۔تقریب میں نظامت کے فرائض سینئر نائب صدر منتہی شاہ رخ اور شاہ رخ شفیع نے ادا کئے ۔ای سیمنارمیں راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی جنرل اور ایگریکٹو ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات