مقبوضہ جموں وکشمیر :سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے چار افراد ہلاک، ایک لاپتہ

اتوار 28 اپریل 2024 22:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونمرگ کے قریب آج( اتوار) سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آجانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

گاڑی جس میں آٹھ افراد سوار تھے، سڑک سے پھسل کر سندھ نالے میں جا گری۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چار سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔دو زخمی سیاحوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ۔