جنوبی افریقہ میں عام انتخابات 29مئی کو ہوں گے

پیر 29 اپریل 2024 10:40

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) جنوبی افریقہ میں عام انتخابات 29مئی کو منعقد ہوں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی افریقہ میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے 29 مئی کو ووٹ ڈالنے کے لیے 27 ملین سے زیادہ افراد رجسٹرڈ ہیں۔ ان انتخابات کے بعد 400نشستوں والی قومی اسمبلی کے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

71 سالہ صدر سیرل رامافوسا نے ہفتے کو اپنی پارٹی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی)کے ریکارڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ 30 سال پہلے کے مقابلے میں آج بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے مساوات اور تعلیم تک رسائی، زمینی اصلاحات جن کا مقصد نسلی تفاوت کو دور کرنا اور مکانات اور ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر زور دیا۔