یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی ،شمالی کوریا کی امریکاپر تنقید

پیر 29 اپریل 2024 11:10

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) شمالی کوریا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی پر امریکا پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت برائے قومی دفاع کے خارجہ عسکری امور کے ڈائریکٹر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے خفیہ طور پر یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں جس سے عالمی برادری کی بے چینی اور تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کبھی بھی روسی فوج اور عوام کو کسی بھی جدید ہتھیار یا فوجی مدد سے شکست نہیں دے سکتا۔ واضح رہےکہ24 اپریل کو ایک امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے ملک نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خفیہ طور پر یوکرین بھیجے ہیں۔

متعلقہ عنوان :