فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید31 بجلی چور گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید31 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 65 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 24 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے اور ان کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے232روزکے دوران کل7676 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ80لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 80کروڑ50لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7560بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6205کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جبکہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 57کروڑ 20لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے ابتک1822بجلی چوروں کو43لاکھ سے99ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 42لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسیکنڈسرکل سے1347بجلی چوروں کو33لاکھ39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ15لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل872بجلی چوروں کو26لاکھ 12ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ34لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1122بجلی چوروں کو23لاکھ36 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکومیانوالی سے کل1968بجلی چوروں کو40لاکھ21ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ10لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیااسی طرح فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل545بجلی چوروں کو12لاکھ96ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔