حکمرانوں سے عوامی فلاح و بہبود کی کوئی امید نہیں‘ متحدہ علما کونسل

پیر 29 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحکمرانوں سے عوامی فلاح و بہبود کی کوئی امید نہیں، جب تک سیاسی جماعتیں عوام سے مخلص اور ملک کی خیر خواہ نہیں بنے گی ملکی حالا ت در ست نہیں ہو نگے،سیا سی چپقلشوں میں سیا ستدانوں نے سر سبز و شاداب ملک کو کھنڈرات میں تبد یل کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک سیاسی جماعتیں ملک وقوم کیلئے نہیںبلکہ ذاتی مفادات کیلئے کام کرتی رہی ہیں ملک وقوم کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے کرپشن کو اولیت دیکر اپنے چہیتوںکو نوازا گیا یہی وجہ ہے کہ آج ہم تنزلی کا شکار ہوکررہ گئے ہیں اور مقاصد پورے نہ ہونے پر سیا ستدان ملک دشمنی پر اتر آتے ہیں قوم کا خون چوسنے والے اور پاکستان کی ترقی روکنے کیلئے پاکستان میں غداروں کی جگہ ختم کرنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :